شمس آباد ميں واقع ہوائی اڈے کے گھریلو ٹرمنل کا نام بدلے جانے کی مخالفت کر نے والے کانگریسى اراکين کے ہنگامے کی وجہ سے آج مسلسل دوسرے دن راجیہ سبھا میں وقفہ سوال نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی تیسری بار دوپہر دو بجے تک کے لئے
ملتوی کر دی گئی۔
دو بار کے التوا کے بعد تیسری بار کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے رکن چیئرمین کی کرسی کے سامنے پہنچ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ اس دوران چیئرمین حامد انصارى نے مختصر مدت بحث شروع کرا دی لیکن کانگریسى رکن نعرے بازی کرتے رہے۔